5ecdf3563971c

ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار برقرار

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوراں 1918کرونا کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں تاحال 2 لاکھ 61ہزار 917کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 57886ہے،ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 98ہزار 509 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 47 مریض دم توڑ گئے،ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 5522 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،سندھ میں کورونا کے 1952 ،پنجاب 2067مریض جاں بحق ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  ویمن کرکٹز کاڈیٹا ترتیب دینے کیلئے پی سی بی کا اینالسٹ تقرری کا عندیہ

خیبرپختونخوا 1130، اسلام آباد میں 157کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں،بلوچستان 131، گلگت بلتستان میں کورونا کے 39مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 46 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  ہری پور میں پولیس مقابلہ، ڈکیت ہلاک، اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 23011ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا کے 2690مریض زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 307 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں.