pm ik 11

ہم کشمیری عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور حق خودارادیت کے حصول کی ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان

ویب ڈسک : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم 19 جولائی کشمیریوں کی طرف سے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد پاس کرنے کی وجہ سے یوم الحاق پاکستان کا تاریخی دن  مناتے ہیں۔

 آج (اتوار) ایک ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ ہم کشمیری عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور حق خودارادیت کے حصول کی ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم سامنے آگئیں ،چیف جسٹس کی تقرری وزیراعظم کریں گے

 وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو انصاف دلانے کےلئے لڑتے رہیں گے کیونکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو بالادستی کے انتہا پسند نظریے پر قائم بھارتی حکومت کے ظالمانہ اور غیرقانونی اقدامات کےخلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کاممکنہ ملٹری ٹرائل ، حکومت سے واضح موقف طلب

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عوام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی فاشسٹ اور ہندوبالادستی پر یقین رکھنے والی حکومت کے غیر قانونی اقدامات اور بہیمانہ مظالم کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ہم حق اور انصاف کی اس جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں اور انہیں انصاف مل کر رہے گا۔