74ad2065 4e17 42b2 9350 1694dd1c1563

خیبرپختونخوا میں کورونا کیمریضوں میں 44 فیصد کمی

پشاور: خیبرپختونخوامیں کورونا مریضوں میں کمی ،خیبرپختونخوا کیہسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں کمی واقع ہوئی ہے ، محکمہ صحت نے گزشتہ 25 دنوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ، انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تشویشناک مریضوں میں 44 فیصد کمی آئی ہے، رپورٹ کے مطا بق ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ کے مریضوں کی شرح میں 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 177 وینٹی لیٹرز میں اس وقت 63 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض ہیں، رپورٹ کے مطا بق 631 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 179 پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں،اور صوبے میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ چکا ہے، سیکرٹری ہیلتھ امتیاز حسین شاہ کی نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا سے 44 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، سیکرٹری ہیلتھ کے مطا بق جون کے مہینے میں وینٹی لیٹرز اور ایچ ڈی یو یونٹ پر مریضوں کی تعداد زیادہ تھی، جولائی میں پہلے وینٹی لیٹرز کے مریضوں میں کمی ہوئی اب ایچ ڈی یو یونٹ میں کمی آئی ہے، عیدالاضحی میں ایس او پیز کا خیال رکھا گیا تو عید کے بعد بھی حالات قابو میں ہونگے، سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے اگر وائرس دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہوا تو اس کے لئے پہلے سے ہسپتال مختص کیے گئے ہیں، سیکرٹری ہیلتھ کے مطا بق عوام میں وائرس کے حوالیسے آگاہی پیدا ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم لے کر آئیں گے،اپوزیشن نے گھبرانا نہیں : وزیر قانون