5e8d4278306dc

کور کمانڈرز کانفرنس: عید الاضحیٰ اور محرم کے موقع پر انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے-آرمی چیف

ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس، ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے تناظرمیں آپریشنل تیاریوں پرغور.

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم لے کر آئیں گے،اپوزیشن نے گھبرانا نہیں : وزیر قانون

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرآرمی چیف نے تمام فارمیشنزکی تیاریوں کو سراہا،مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کا جائزہ لیاگیا.

کورکمانڈرز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے کورونا کیخلاف سول انتظامیہ کی مدد پر فارمیشنز کے تعاون کو سراہا،ٹڈی دل کیخلاف بھی سول انتظامیہ کی مدد پر فارمیشنز کے تعاون کو سراہا.

مزید پڑھیں:  ویمن کرکٹز کاڈیٹا ترتیب دینے کیلئے پی سی بی کا اینالسٹ تقرری کا عندیہ

،آرمی چیف نے کہا کا عید اورمحرم پراحتیاط کی ضرورت ہے، کورونا کیخلاف کامیابیوں کواحتیاط سے ہی برقرار رکھا جاسکتا ہے،کورکمانڈرز نے ملک بھرمیں ڈاکٹرزاورطبی عملے کی کوششوں کوسراہا.