113704538 4980919801950400 8073533580803368546 o

وفاقی کابینہ اجلاس: پی ٹی وی کی ماہانہ لائسنس فیس میں اضافہ مؤخر، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2020 اور ضابطہ فوجداری1898 میں ترمیم کی منظوری

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورت حال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی ماہانہ لائسنس فیس میں اضافے کا معاملہ مؤخر کر دیا.

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ تعمیراتی صنعت میں حکومت نےشاندارکامیابی حاصل کی لیکن عوامی سطح پر اس کا ذکر نہیں، وزیراعظم مشکل حالات کے باوجود مسلسل کوششوں سے معیشت کو درست سمت میں لائے، معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیے کو تقویت نہیں دے پارہی؟ یا بتادیں کہ ہمارےساتھ غلط بیانی کی جارہی ہے اور اپوزیشن ٹھیک کہہ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کمپنیوں کی نجکاری: احتجاج کے پیش نظر لازمی سروس ایکٹ نافذ

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیر کا آغاز بھی غیر معمولی کامیابی تھی، وزارت آبی وسائل نے نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق انقلابی اقدامات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ درست کہ رہے ہیں،آپ کی وزارت نے مثالی اقدامات اٹھائے، جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی فیصل واوڈا کی وزارت کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ڈیم کےمعاملے پر دہائیوں بعدکام کا آغاز بڑی کامیابی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ نان ایشوز کو ایشوز بنانے سے حکومتی بیانیہ کمزور ہوتا ہے، معاونین اور مشیروں کےاثاثوں کا معاملہ بھی غیرضروری طور پر ایشو بن گیا۔

مزید پڑھیں:  پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا

اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2020ء میں مجوزہ ترمیم کی منظوری

کابینہ نے اجلاس کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2020ء میں مجوزہ ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نےتفتیشی اختیارات کے لیے ضابطہ فوجداری1898میں بھی ترمیم کی منظوری دی جب کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق کمپنیز ایکٹ اور لائبلیٹیز پارٹنرشپ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے انسداد منشیات ایکٹ1997 میں ترمیم اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ری آرگنائزیشن ایکٹ2020 کی منظوری بھی دے دی ہے۔