taj

معروف دینی و سماجی شخصیت ڈاکٹر مولانا تاج محمد وزیر انتقال کرگئے

جنوبی وزیرستان: معروف دینی و سماجی شخصیت ڈاکٹر مولانا تاج محمد وزیر انتقال کرگئے، ڈاکٹر مولانا تاج محمد علالت کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر مولانا تاج محمد کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی علاقے وانا میں کی جائیگی، چند ماہ قبل مولانا تاج محمد کے بھائی ڈاکٹر نور حنان کو وانا ٹی بی ہسپتال سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا اور تاحال بازیاب نہ ہوسکا، مولانا تاج محمد سابقہ ایم این اے مولانا نور محمد کے فرزند تھے،

مزید پڑھیں:  صوابی میں سستی بجلی کیلئے احتجاج ،تربیلہ پاور ہاؤس کے سامنے حالات کشیدہ