EdmkqaWX0AEOLVc

پاکستان آئی سی جے کے 17جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے- ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بالا روک ٹوک جاری ہیں-کلگام اور شوپیاں مین مزید کشمیریوں کو شہید کیا گیا.

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس 1722 مرتبہ ایل او سی کی کلاف ورزیاں بھارت کی جانب سے کی گئیں،پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ مبصرین, آزاد مبصرین اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی تک رسائی فراہم کی،گزشتہ روز بھی بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی تک رسائی فراہم کی گئی.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے گذشتہ روز بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کو ٹیلی فون کال کی،وزیر اعظم نے جانی نقصان پر افسوس کے ساتھ ساتھ سارک کی اہمیت پر توشنی ڈالی،انہوں نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا،انہوں نے پہلے کامیاب بین الاعرب خلائی مشن پر اماراتی ہم منصب کو مبارکباد دی.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے نایَب چینی وزیر خارجہ سے ویڈیو لنک کے زریعہ باہمی مشاورت کا دوسرا دور منعقد کیا.

مزید پڑھیں:  سپیس ایکس کے خلا بازوں نے تاریخ رقم کر دی

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان آئی سی جے کے 17جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے،پاکستان نے دو مرتبہ کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی فراہم کی،پاکستان بھارت کو کلبھوشن جادیو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کر چکا ہے،وفاق نے نظر ثانی پٹیشن کی فراہمی کے لیے کلبھوشن جادیو کے. لیے وکیل کی فراہمی کی درخواست کی ہے،بھارت نے تیسری قونصلر رسائی کی پاکستانی پیشکش کا جواب ابھی نہیں دیا.پاکستان کی جانب سے بھارت کو نیک خواہش کے طور پر کلبھوشن کی اس کے والد اے ملاقات کرانے کی پیشکش کی گئی تھی
بھارت نے ابھی تک اس حوالے سے جواب نہیں دیا.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان متوقع ہے، تفصیلات کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی.

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے چین میں وطن واپسی کے خواہشمند طلباء کی واپسی کے لیے معاملات پر غور جاری ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین پر ہمارا موقف اصولی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،عبداللہ عبداللہ کے دورے پاکستان کے لیے انہیں دعوت دی گئی ہے،امید ہے جلد جزئیات طے ہونے کے بعد ان کے دورے کی تفصیلات جاری کی جائیں گی.پاکستان کے امریکہ اور چین دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں ہم دونوں کے باہمی مسائل پر بات چیت نہیں کرتے.

مزید پڑھیں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 14 جولائی 2020 کو افغان نیشنل فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں گولہ باری کی،
15 جولائی کو بھی مہمند اور باجوڑ میں افغان فورسز نے دوبارہ شیلنگ کی جس میں انسانی جانون کا نقصان ہوا،پاکستان پالیسی کے طور پر افغان سرحد پر توپخانہ اور مارٹرز کا استعمال نہیں کر رہا .

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے اڑھائی لاکھ سے زاید پاکستانیوں کو وطن واپس لایے ہیں،شاہی فرمان کے تحت کئی ہزار پاکستانیوں کو رہا کروا کر وطن واپس لایا گیا.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم لیبیا کی قومی سالمیت اور خودمختاری کے حامی ہیں اور مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں.