673825 3596636 smq56 akhbar

حزب اختلاف کے مسودے میں منی لانڈرنگ حذف کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے- شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان سے گرے لسٹ کی تلوار ہٹ جائے، اس لئے چار بلوں پر فوری قانون سازی ضروری ہے۔ فیٹف کے تین تقاضے شفافیت، احتساب اور عالمی اداروں سے تعاون ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے لیے مل بیٹھ کر اپوزیشن کو دعوت دی، انہوں نے نیب قوانین میں 35 ترامیم کی تجاویز دیں، جنھیں وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ منی لانڈرنگ کو نیب قانون کے دائرہ اختیار سے باہر کر دیا جائے اور قومی ادارہ صرف ایک ارب روپے سے اوپر کی کرپشن کے خلاف ایکشن لے۔ اپوزیشن کی ترامیم کے بعد احتساب کا ادارہ بے معنی ہو جائے گا۔ اپوزیشن کو بتا دیا ہے کہ ان کی تجاویز قابل قبول نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایل آر ایچ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کمسن بچہ زندگی کی بازی ہار گیا