5e6bfea872f5d 5

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں 20 ارب روپے کے محصولات اکٹھی کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختون خواہ کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا کا کیپرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس میں شرکت۔ کیپرا اہلکار اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مالی سال 21-2020 کے اہداف کو یقینی بنائیں۔ کیپرا کو کورونا کی وجہ سے اہداف حاصل کرنے میں دشوریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکلات کے باجود ادارے نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کئے۔

مزید پڑھیں:  تھاکوٹ سے شانگلہ جانے والی گاڑی الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

کورونا سے پہلے کیپرا گزشتہ مالی سال میں اوسطاً 73 فیصد شرح نمو ظاہر کرہی تھی۔ کورونا وبا کا مجموعی اکانومی پر منفی اثرات کی وجہ سے شرح نمو 15 فیصد رہ گئی تھی۔ کورونا کی وجہ سے ادارے کو تعمیرات اور سیاحت کے شعبہ جات میں 700 ملین خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ کپیرا نے قلیل عرصے میں اچھا کام کیا اور لوگوں کا اعتماد حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں سستی بجلی کیلئے احتجاج ،تربیلہ پاور ہاؤس کے سامنے حالات کشیدہ

ڈی جی کیپرا فیاض علی شاہ نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرینگے، ایپلیکیشن کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ٹیکس دہنگان گوشوارے آسانی سے جمع کرسکے۔