41cbeae4 eabb 4c0c baa5 949a8e26f9e1

وزیراعظم کی مشیر تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا مستعفی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): معاون خصوصی صحت ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے الگ الگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے استعفوں کے بارے میں آگاہ کیا.

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تانیہ ایدروس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میری دہری شہریت پر تنقید کی گئی جس کی وجہ سے ڈیجیٹل پاکستان کا مشن مکمل نہیں ہو سکے گا، میں عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں لیکن وزیراعظم عمران خان کے مشن پر بطور پاکستانی کام کرتی رہوں گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی موت معمہ بن گئی ، ایس ایچ او معطل

جبکے ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کے وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیاتھا،عالمی ادارہ صحت کوچھوڑ کر آیا تھا،میں نے پاکستان کے لیے محنت اور ایمانداری سے کام کیا،پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،مطمئن ہوں کورونا کیسز میں کمی کےدوران استعفیٰ دیا.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اراکین کے لاجز سے سب جیل سٹیٹس ختم،پولیس ہٹادی گئی