EeFpN1cWsAAoaZD

جب جیالے میدان میں آتے ہیں تو سب میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں- بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان کے درمیان سیاسی صورت حال پر بات چیت

بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی نے شہر کی خوبصورتی تباہ کردی, مہنگائی اور بے روزگاری کا راج ہے،ایک بھی میگاپراجیکٹ شروع یا مکمل نہ کیا جاسکا, صوبے کی غریب عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں, حکومتی ذمہ دار ووٹ چرا کر منظر سے غائب ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور :ایل آر ایچ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کمسن بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گفتگو میں کہا کہ جب جیالے میدان میں آتے ہیں تو سب میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں،
پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے عوام کو عمران خان کی نااہلی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتی.