Screen Shot 2020 08 08 at 11.17.27 AM

صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف کوہاٹ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

کوہاٹ : صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، شہر کے مختلف علاقوں کی سماجی تنظیموں کی ریلی میں شرکت، پشاور چوک سے کچہری چوک تک ریفر ٹو پشاور نامنظور ریلی ، ریلی میں ریفر ٹو پشاور نامنظور کے نعرے، ریلی کے شرکاء کی منتخب اراکین اسمبلی کے خلاف نعرہ بازی،
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سات سال کی صحت ایمرجنسی کے باوجود کوہاٹ کا سب سے بڑا ہسپتال سہولیات سے محروم ہے، معمولی سی بیماری میں بھی ریفر ٹو پشاور کی پرچی تھما دی جاتی ہے، کوہاٹ وسائل سے مالامال ہے لیکن عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہے۔
مظاہرین کا منتخب اراکین اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان،انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین نے گزشتہ سات سالوں میں صرف جھوٹے وعدے کئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور