foreign office

پاکستان میں بعض مطلوب افراد کی موجودگی کے بارے میں بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان دفترخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):  دفترخارجہ نے پاکستان کی طرف سے حال ہی میں جاری کئے گئے ایس آراوز میں ظاہر کردہ مطلوب افراد اور تنظیموں سے متعلق بعض بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے ان کی ملک میں موجودگی کا تاثرمستردکردیاہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق وزارت خارجہ نے رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو دوفہرستیں جاری کی تھیں جن میں طالبان، داعش اورالقاعدہ کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی موجودہ حیثیت کی نشاندہی کی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ ان فہرستوں میں اُن افراد اورتنظیموں کے نام موجود ہیں جن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نگرانی کے اداروں کی جانب سے پابندیاں عائد ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ یہ فہرستیں معمول کے مطابق وقتاً فوقتاً جاری کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ نے اپنی بین ا لاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق ماضی میں بھی اسی طرح کی فہرستیں جاری کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں بہتری کےلئے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری قرار