77e770859afac585b1875b7f67be908f XL

محکمہ ریلیف ممکنہ امدادی کارروائیوں کیلے تمام وسائل بروئےکار لائیں

ویب ڈیسک (خیبرپختونخوا): خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس ختم ہوگیا، چیف سیکرٹری نے ریشن چترال میں طغیانی سے متاثرہ پل کی فوری بحالی کے لیے احکامات جاری کر دیے۔ متاثرہ علاقے میں پانی کی سپلائی کا نظام بحال کرنے اور دروش میں برساتی نالے کی صفائی کا کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں اور سی این ڈبلیوکو روڈز کی نگرانی اور بحالی کے احکامات جاری۔
ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہر چھ گھنٹے بعد دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لینے اور رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی، سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں سے دور رہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز صورت حال پر نظر رکھیں۔ محکمہ ریلیف ممکنہ امدادی کارروائیوں کیلے تمام وسائل بروئےکار لائیں۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور