p03 24471389

خیبر پختونخوا بارشیں: چھتیں منہدم ہونے اور سیلابی ریلے کیوجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں بارشوں کے نتیجے میں چھتیں منہدم ہونے اور سیلابی ریلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی.چارسدہ اور نوشہرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، دریا کے کنارے آبادی سے عوام کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کی ہدایت.

پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 فیلڈ میں ہیں، تمام ادارے فعال اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سوات میں چکدرہ اور پنجکوڑہ میں حالات کنٹرول میں ہیں، چارسدہ اور نوشہرہ میں دریا کنارے مکانات والے الرٹ رہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دہریں ، صرف حکومتی اعلانات پر عملدرامد کیا جائے، ورسک کے علاقے میں اعلانات کئے گئے، جس میں کوئی حقیقت نہیں، ہمارا ہیلپ لائن نمبر 1700 فعال ہے، مصدقہ اطلاعات کے لئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیا جائے، وزیراعلی ہر گھنٹہ بعد رپورٹ لے کر متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے،سرکوبی کرینگے، آرمی چیف