1 29 1

پشاورریگی ماڈل ٹاؤن کے مکینوں کا ڈویلپمنٹ اتھارٹِی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (پشاور):پشاورمیں ریگی ماڈل ٹاؤن کے مکینوں کا پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،ناصر باغ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹاون میں سہولیات کا فقدان ہے۔سہولیات نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے،پی ڈی اے عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے،ٹاون میں روزانہ کی بنیاد پر طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،ٹاون میں پانی نایاب ہے،عوام پانی کے لیے ترس رہے ہیں،ٹاون میں نہ ہسپتال ہے نہ پارک اور نہ کھیل کے میدان،سٹریٹ لائیٹس خراب ہے،سہولیات فراہم نہ کیے گئے تو اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع : پشاور میں عسکری آلات و ہتھیاروں کی نمائش اور ایئر شو کا انعقاد