.jpg

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی آٹے کی قلت پیدا کرنے والوں کےخلاف کارروائی ،2 وارڈ صدر گرفتار

ویب ڈ یسک (پشاور): سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ خوراک کی خفیہ اطلاع پر آٹے کی قلت پیدا کرنیوالوں کے خلاف کارروائی‘ مصنوعی قلت پیدا کرنے پر نانبائیوں کے 2 وارڈ صدور گرفتارکرلئے۔
سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا خوشحال خان کا کہنا تھا کہ کریمپورہ اور فقیر آباد وارڈ کے صدور فلور ملز مالکان کی ملی بھگت سے آٹا بلیک میں فروخت کر تے تھے، فقیر آباد اور کریمپورہ وارڈ کے صدور تھانہ فقیر آباد میں بند کردیئے گئے جن کو قانونی کارروائی کے بعد جیل بھیجا جائیگا،خوشحال خاننے مزید بتایا کہ نانبائیوں کو سرکاری کوٹے کے تحت آٹے کی ترسیل نہیں ہو رہی تھی جس سے براہ راست عوام متاثر ہو رہے تھے۔
نانبائی بلیک میں آٹے کی فروخت سے گریز کریں اور جو بھی اس مکروہ عمل میں ملوث پایا گیا تو ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، کسی کو آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی کوئی قانون کی آنکھوں سے اوجھل نہیں،
محکمہ خوراک عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور