66060B24 542B 456C BBB3 D03BCB138161 w1023 r1 s

وزیرباغ میں حکومتی اراکین کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور): وزیرباغ میں حکومتی اراکین کے افتتاح کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ،سٹی ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی ترجمان ثمرہاورن بلور نے کی،حکومت اے این پی کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کی عادی ہے،ثمرہاورن بلور کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، وزیرباغ منصوبے پر بھی مشیربلدیات اور ایک رکن قومی اسمبلی اپنے ناموں کی تختیاں لگارہے ہیں۔
پچھلے دو سال سے عوامی نیشنل پارٹی کی حق تلفی ہورہی ہے،حکومت کی جانب سے غیرسنجیدہ اور تضحیک آمیز رویہ رہا ہے لیکن عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،اس منصوبے کیلئے ایک سال تک محنت کی، پی سی ون بنایالیکن آج ایک رکن قومی اسمبلی اسی منصوبے پر اپنے نام کی تختی لگارہا ہے۔
صوبائی فنڈ پر بنایا گیا منصوبہ ایک رکن قومی اسمبلی اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کررہا ہے،ایک ایم این اے حکومت کا حصہ ہے تو وفاق سے فنڈز لا کر پشاور میں منصوبہ شروع کریں،افتتاح کیلئے کتنے لوگ آئے ہیں اور عوامی احتجاج میں کتنے لوگ ہیں، یہ سب کچھ واضح ہوگیا، ہم انکی طرح سلیکٹڈ نہیں، عوامی حق کیلئے آج میدان میں نکلے ہیں.
ہمارا مرنا جینا عوام کے درمیان ہے اور پشاور سمیت پورے ملک کے عوام اس بات کی گواہی دیں گے، اسی وزیرباغ میں ہمارے شہداء کے جنازے اٹھائے گئے ہیں اور اپنے عوام کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے یہ منصوبہ شروع کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد