5a87c03a38b76

پیسکو کا بوسیدہ نظام ہلکی بارش اور تیز ہوا کو برداشت نہ کرسکا

ویب ڈیسک (پشاور): پیسکو کا بوسیدہ نظام ہلکی بارش اور تیز ہوا برداشت نہ کرسکا، پیسکو کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 170 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ سب سے زیادہ سوات سرکل کے 56 فیڈر ٹرپ کر گئے، پشاورسرکل کے 43، خیبرسرکل کے 28، بنوں سرکل کے 17 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ صوابی 13، مردان سرکل 12 اور ہزارہ 2 سرکل کا ایک فیڈر ٹرپ کرگیا ہے۔ ٹیمیں بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ جلد فالٹ دورکر کے متاثرہ علاقوں کے صارفین کو بجلی کی فراہمی بحال کردی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  9مئی: خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے پشاور ہائیکورٹ کودوبارہ خط