433066 22005098

آلودگی پھیلانے پر صوبے بھر میں 16500 گاڑیوں کا چالان کردیا ہے۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور): ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر صوبے بھر میں ساڑھے 16 ہزار گاڑیوں چالان کردیا، گاڑیوں کے چیکنگ کی مدد میں تقریباً 1 کروڑ 95 لاکھ روپئے حکومت کو موصول ہوئی، پچھلے 14 مہینوں میں تقریباً 1 لاکھ گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی، ویٹس منیجر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے معیار پر تقریباً 84500 گاڑیاں فٹ اور 16500 خراب پائے گئے، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے معیار پر پورا نہ اترنے والے گاڑیوں پر اسی وقت جرمانے عائد کئے گئے، سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 4 اضلاع پشاور، سوات، مردان اور ایبٹ آباد میں مہم جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر محکمہ ٹرانسپورٹ ویٹس کے مطابق مہم کا عملہ ٹریفک پولیس کی نگرانی میں گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں، عام عوام کی آگاہی کےلئے گاڑیوں کے اخراج کے جانچ کا نظام ویٹس کے بارے میں جگہ جگہ بینرز ڈسپلے کئے گئے ہیں، عوام میں ہینڈ بلز مفت تقسیم کئے جارہے ہیں، گاڑیوں سے نکلنے والے خطرناک دھویں کو کنٹرول کرنے کے لئے آج ہی آپنی گاڑی ویٹس سے چیک کروائیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی: خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے پشاور ہائیکورٹ کودوبارہ خط