khalil zad

پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے اور تشدد میں کمی کیلئے طالبان کی حوصلہ افزائی کی- زلمے خلیل زاد

ویب ڈسک (): افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں امن کی بحالی اور مفاہمت کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے۔

نیشنل پبلک ریڈیو کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ دو سال کے دوران امن کیلئے کی جانے والی کوششوں میں پاکستان مدد گار رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی

زلمے خلیل زاد نے کہاکہ پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے اور تشدد میں کمی کیلئے طالبان کی حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے کہاکہ افغان رہنمائوں کے ساتھ رابطوں میں بھی پاکستان مددگاررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی