kp food

ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سہیل خان کی زیرصدارت فوڈ سیفٹی سے متعلق اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سہیل خان کی زیرصدارت فوڈ سیفٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں جیو ٹیگنگ کے حوالے سے پیش رفت کاجائزہ لیا گیا، عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت، سہیل خان کا کہنا تھاکہ تمام اضلاع میں معیاری خوراک کے لئے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، معیاری خوراک کے حوالے سے اگاہی سیشنز اور ٹریننگز کا انعقاد بھی کیا جائے،عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں جائے، دودھ، گوشت، چائے، ائل اور گھی کا بہتر معیار یقینی بناننے پر خصوصی توجہ دی جائے،
عوامی شکایات کی بہتر شنوائی کے لئے ٹول فری سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے۔