download 177

پشاور واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار۔ وزیراعلی

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان پشاور کے علاقہ دیرکالونی کے مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کی، واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار، ریسکیو اداروں کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی، وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتا ہوں، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کرتا ہوں، معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور ظالمانہ قدم ہے، واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پولیس کو واقعے کی تمام پہلوؤں اور تحقیقات کا حکم دیا، واقعے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :محبوبہ سے ملنے جانے والا پولیس اہلکار اہلخانہ کے ہتھے چڑھ گیا