EbP0Np7WsAAZM2J 780x470 1

خیبرپختونخوا میں مختلف اضلاع میں سات سمال ڈیمز کی تعمیر مکمل کر لی گئی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں پی ایس ڈی پی کے تحت سمال ڈیمز کی تعمیر کے منصوبہ کے تحت مختلف اضلاع میں سات سمال ڈیمز کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ دو سمال ڈیمز کی تعمیر پر کام جاری ہے، مکمل شدہ سات سمال ڈیمز مجموعی طور پر 2684 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں، جن میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی استعداد 21694 ایکڑ فٹ جبکہ قابل کاشت کمانڈ ایریا 11710 ایکڑ ہے، یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں سمال ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے ایک اجلاس میں بتائی گئی ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادرخان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری محکمہ آب پاشی، ڈائریکٹر جنرل سمال ڈیمز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کو صوبے میں پی سی ڈی پی کے ذریعے مکمل شدہ اور جاری سمال ڈیمز منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  مردان : یونیورسٹی اراضی فروخت کرنے کے فیصلے خلاف احتجاجی مظاہرہ