5f6added1645a

سی ای او ٹرانس پشاور اور ڈی جی پی ڈی اے عدالت میں پیش

ویب ڈیسک(پشاور) سی ای او ٹرانس پشاور اور ڈی جی پی ڈی اے سڑک کا معائنہ کرنے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس قیصر رشید نے پوچھاآپ نے سڑک کا معائنہ کیا ،وہاں پر جو دیکھا اس کو جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔سڑک کنارے آپ لوگ کھدائی شروع کرتے ہیں پھر اس سے عوام کو مشکلات ہوتی ہے ٹریفک کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ عدالت کی جانب سے حکم ہوا کہ سڑک کے درمیان جو مین ہول ہے ان کو تین دن کے اندر ٹھیک کریں۔ اس کام سے اب دوسرا بی آر ٹی نہ بنائے جہاں کھدائی کرتے ہیں ان کو پھر ایک ہفتے میں مکمل کریں جہاں عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہوگا ہم اس کا پوچھ گچھ کرے گے۔
اے اے جی سید سکندرحیات شاہ کا کہنا تھا کہ بہت سے رکشے بغیر پرمٹ کے چلتے ہیں جن کی وجہ سے مسائل ہے۔درخواست گزار بھی بغیر پرمٹ رکشے پر پابندی کے حق میں ہے۔ ٹرانس پشاور اور ٹرانسپورٹ کے نمائندہ نے ان کے ساتھ بات کی ہے، اب ان کی بات اتھارٹیز کو پہنچائے گے پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔ عدالت نے 14 دن میں سڑکوں پر کام کے پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی ایکسٹینشن کیلئے بولیاں جاری ہیں ،حافظ نعیم