2224456 shiblifarazradiopakistan 1589832083

مریم نواز کا لہجہ شکست خوردہ اور انتہائی ناشائستہ تھا۔ وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا اپوزیشن کے بیانات پر ردعمل،سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا لہجہ شکست خوردہ اور انتہائی ناشائستہ تھا، نواز شریف ملک میں لوٹا کریسی کے خالق ہیں ،اس کی پہلی فیکٹری انہوں نے چھانگا مانگا میں لگائی، گلگت بلتستان میں گزشتہ پانچ سال سے ن لیگ کی حکومت ہے،ان کی کارکردگی ناقص رہی، انہیں پتہ چل گیا ہے کہ شکست ان کا مقدر ہے، عوام ان سے پوچھنا چاہیں گے کہ وہ کون سے کام ہیں جو گزشتہ پانچ سال میں آپ گلگت بلتستان میں نہیں کر پائے جو اب کریں گے؟ بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں کہ آپ کی بھی گلگت بلتستان میں حکومت رہی ہے، آپ نے گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کیا کیا؟ گلگت بلتستان کی عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رد کر چکے ہیں، گلگت بلتستان میں جلسوں اور پذیرائی سے واضح ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی معرکہ مار لے گی، ن لیگ اور پی پی پی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام کی نظر میں گر چکے ہیں، اور شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق