556c1e7d94704

خیبرپختونخوا میں آثارقدیمہ کے 9مقامات کی تحفظ اور بحالی کے منصوبے کیلئے معاہدہ طے

ویب ڈیسک (پشاور )خیبرپختونخوا میں آثارقدیمہ کے 9مقامات کی تحفظ اور بحالی کے منصوبے کے لئے معاہدہ طے پاگیا یے ۔ترجمان محکمہ سیاحت خیبر پختون خواہ کے مطابق منصوبے کے لئے مجموعی طور پر 70 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں ۔مقامات میں بھمالہ خانپور، شاپولہ سٹوپہ اور جمرود قلعہ ضلع خیبر،شامل ہیں ۔پشمال مسجد سوات، تاریخی کالام مسجد، اڈیگرام مسجد، ہنڈ میوزیم، چکدرہ میوزیم اورعجائب گھر مردان بھی شامل ہیں۔ فیصلہ کا مقصد آثارقدیمہ کے مقامات، ثقافت اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ یہ مقامات عالمی سطح پر ثقافتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں بھی یہ مقامات شامل ہیں ۔اس منصوبے میں تحت تحفظاتی کام، موجودہ آثارقدیمہ کی باقیات کو محفوظ بنانا اور موجودہ عمارتوں کی توسیع شامل ہے ۔ سیاحوں کی سہولیات کیلئے انفارمیشن سنٹر کا قیام، ٹک شاپ اور سوئینئر شاپس کا قیام بھی منصوبے میں شامل ۔کیفی ٹیریا، سڑکوں کی تعمیر،بیت الخلا،حال کی تعمیر، پارکنگ، کوڑا دان اور بیٹھنے کیلئے بنچ بھی شامل ہے ۔صوبے کے 10 اضلاع میں مختلف مقامات پر 540 سائن بورڈز کی تنصیب بھی شامل ہیں ۔سائن بورڈز کی تنصیب سے ان مقامات کا رخ کرنے والے زائرین اور سیاح باآسانی ان مقامات تک پہنچ سکیں۔ منصوبے کی تکمیل سے سیاحت کے شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی ممکن ہو گی ۔منصوبے سے پائیدار سیاحت کی ترقی کیلئے انفراسٹرکچر کی تشکیل، سیاحت کے آثاثوں میں اضافہ اورسیاحتی مقامات کے انتظام کو مستحکم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد :ویڈیو وائرل ہوگئی