download 2 56

پشاور ہائیکورٹ نے امیر مقام کی ضمانت میں 18نومبر تک توسیع کردی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور ہائیکورٹ نے امیر مقام کی قبل ازگرفتاری ضمانت میں توسیع دیدی، ہائیکورٹ نے امیر مقام کی ضمانت میں 18نومبر تک توسیع کردی، جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق امیر مقام کیخلاف کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے، ہم نے امیر مقام کو پیشی کیلئے صرف نوٹس جاری کیا ہے، جسٹس قیصر رشید استفسار کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے عزت کا خیال رکھیں،ہراسگی نہ کرے، اگرامیر مقام انکوائری میں تعاون کررہا ہے تو مسئلہ کیا، کیا آپ اس کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، روسٹم پر صحیح کھڑا نہ ہونے پر عدالت امیر مقام پر برہم کی، آپ اسمبلی میں نہیں کورٹ میں کھڑے ہے، ٹھیک طریقے سے کھڑے ہوجائے،عدالت کا امیر مقام کو حکم دیا، امیرمقام کی استدعا کا کہنا تھا کہ 22 تاریخ تک میرے جلسے ہیں، آگے کی تاریخ دی جائے، عدالت نے سماعت 18نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کےلئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری ہے، علی امین گنڈاپور