خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 256 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار جاری محکمہ صحت کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری،رپورٹ کے مطابق صوبے بھر 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق، مرنے والوں میں سات مریضوں کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ،1439 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 256 نئے کیسز رپورٹ، خیبر پختونخوا میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 50762 ہوگئی، صوبہ بھر میں کورونا سے مزید107 افراد صحتیاب تعداد 44633 ہوگئی، کے پی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4690 ہے، ضلع پشاور سے کورونا کے 134 کیسز رپورٹ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ