خیبرپختونخواہ میں کرونا سے ابتک ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر ہیلتھ ملازمین سمیت 92 شہید اور 2720 متاثر

ویب ڈیسک: پشاور :پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق خیبر پختنخواہ میں اب تک کرونا سے1160ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہوئیں ہیں جبکے اب تک 410نرسئسز کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹیاں کرتے ہوئے کرونا کا شکار ہوئیں ہیں.

خیبرپختنخواہ میں اب تک پیرامیڈیکس ، کلاس فور سمیت دیگر ہیلتھ ملازمین 1150کرونا کے خلاف ڈیوٹیاں کرتے ہوئے کرونا کا شکار ہوئیں ہیں.

خیبر پختنخواہ میں کرونا سے اب تک 46 ہیلتھ ملازمین کرونا شہید ہو چکے ہیں ،کرونا سے اب تک خیبر پختنخواہ میں 27 ڈاکٹرز کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے کروناکا شکار ہوکر شہید ہوچکے ہیں.

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا

کرونا سے خیبر پختنخواہ میں 4 نرسیسز شہید ہوئی ہیں ۔خیبر پختنخواہ میں کرونا سے 8 پیرامیڈیکس شہید ہو چکے دیگر ہیلتھ ملازمین یعنی کلرک ، اسسٹنٹ ، کلاس فور سمیت دیگر ہیلتھ ورکرز کے 7 ملازمین کرونا سے شہید ہوچکے ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی

دوسری طرف خیبر پختنخواہ میں کرونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین میں تا حال کسی کو بھی شہدا پکیج نہیں دیا گیا ، خیبر پختنخواہ کے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین تا حال کرونا رسک الاونس سے محروم ہیں جبکہ باقی صوبوں اور وفاق میں سب ملازمین کو کرونا رسک الاونس دیا جا رہا ہے.