گزیشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 72 مریض جاں بحق جبکہ 3369 متاثر ۔ نیشنل کمانڈ وآپریشن

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ وآپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 72مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 3369افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 46629ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 83ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں4 لاکھ38 ہزار 425 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ سندھ میں1 لاکھ 94ہزار359 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 27ہزار 212 ، جبکہ کے پی میں 52092کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 34579کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں 4783 ، بلوچستان میں 17737کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، جہانگیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج

آزاد کشمیر میں کورونا کے 7663 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، نیشنل کمانڈ وآپریشن سنٹرکے رپورٹ مطابق سندھ میں 3149، پنجاب میں 3351 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں، کے پی میں 1463 ، اسلام آباد میں 368 اور بلوچستان میں 175افراد جاں بحق ہوئے۔ گلگت میں 99اور آزاد کشمیر میں 191افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 8796اموات ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42,222کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 353 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 613 ہسپتالوں میں کورونا کے 3011مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں اب تک 60لاکھ 32ہزار 390افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔