pic 1479122977

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صنم جنگ بھی کورونا سے متاثر

ویب ڈیسک : پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صنم جنگ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ قرنطینہ ہوگئی ہیں۔

انھوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہنیں، اور دوسروں کو محفوظ رکھیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ سب احتیاط کریں۔ سپر اسٹار ماہرہ خان بھی کورونا میں مبتلا ہے، گزشتہ روز پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

انسٹاگرام پر اسٹار اداکارہ نے کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد وہ آئسولیٹ ہوگئی ہیں۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل مرحلہ ہے، مگر جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا، گزشتہ چند دنوں سے جو بھی ان سے ملا وہ احتیاط کرے، ادکارہ نے سب سے اپیل بھی کی کہ ماسک ضرور پہنیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں۔