کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 459 افراد کورونا کا شکار جبکہ 1 دن میں مزید 73 اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 1 دن میں مزید 73 اموات سامنے آ گئیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 459 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 8 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 426 ہوگئی، کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 905 ہوگئی، کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 86ہزار 333ہے، سندھ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد1لاکھ 96 ہزار 962 ہوگئی ہیں، پنجاب میں 1لاکھ 28ہزار138اورخیبرپختونخوا میں 52 ہزار787تعداد ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع

جس کے نتیجے میں اسلام آباد میں 35ہزار45 اوربلوچستان میں17ہزار771 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق آزاد کشمیر7ہزار750اورگلگت میں 4 ہزار793 کورونا کیسز کی تعداد ہوگئی، ملک کے 4 بڑے شہروں میں تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، ملتان میں کورونا کے 54فیصد مریض وینٹیلیٹر پرموجود ہیں، اسلام آباد میں 42، پشاور میں 26 جبکہ لاہور میں 33 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔


ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7.12 فیصد ہے، ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح حیدرآباد میں 22.45فیصد ہے، کراچی میں 19.89اور پشاور میں 19.04 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ سامنے آئے ہیں، ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی کل تعداد 2495 ہے۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل

آزادکشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9.04فیصد ہے، بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 14.2 فیصد ہے، اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4.3فیصد، کے پی میں 7.2فیصد ہے، پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.8سندھ 14.9 فیصد ہے۔