5 12 1

مسلم لیگ ن سینیٹر کلثوم پروین کورونا کےباعث انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک(اسلام آباد)سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور انہیں 28 نومبر کو طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کی علی الصبح انتقال کرگئیں۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ گزشتہ کئی روزسے کورونا میں مبتلا تھیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ کلثوم پروین نے بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھرپور نمائندگی کی۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا ایک انتہائی فعال اور مدبر سیاستدان سےمحروم ہوگیا۔ غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں