outbreak coronavirus world 1024x506px 1

کرونا کی یلغارجاری،مزید 62 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خطرناک وار جاری ہے، کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار792 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 62 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 680 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمارجاری کردئیے،24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 62مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔جبکہ 1792 افراد میں کرونا کی تصدیق، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40491ہے، 4 لاکھ 9 ہزار 085 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ملک میں 4 لاکھ 58 ہزار 968 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں
سندھ میں2 لاکھ 4 ہزار 840 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ،پنجاب 1 لاکھ 31ہزار 933 کے پی 55183 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔اسلام آباد میں 36257 کورونا کیس سامنےجبکہ گلگت بلتستان 4827 بلوچستان میں 17926 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔آزادکشمیر میں کورونا کے 8002 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں
ملک بھر میں کورونا سے تاحال 9392 اموات ہو چکی ہیں
سندھ میں 3333، پنجاب 3638 افراد کرونا کے باعث جان بحق ہوئےہیں ،کے پی میں 1546، اسلام آباد 391بلوچستان 179مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔گلگت میں 99، آزاد کشمیر 206 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 34772کورونا ٹیسٹ کئے گئے
ملک بھر میں کورونا کے 296 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں،جبکہ615 ہسپتالوں میں کرونا کے 2925مریض زیر علاج ہیں۔
این سی او سی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 13.01 فیصدہےلاہور میں 9.49فیصد، میر پورمیں 8.47 فیصد رہی ہے۔
ملک میں کورونا کے 2 ہزار 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،آزاد کشمیر میں کیسز کا تناسب 8.25, بلوچستان میں 4.78 فیصد رہا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں شرح 1.22 اسلام آباد میں 3.58فیصد رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کے پی میں کیسز کی شرح 6.41, پنجاب میں 3.40 فیصد ہےجبکہ سندھ میں کیسز کی شرح 7.91 فیصد ریکارڈہے۔
ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2.04فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات میں 70 فیصد مرد شامل ہیں،کورونا سے 77.5 فیصد انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کی منظوری
مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر از خود نوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی

ملک بھر میں تاحال 63 لاکھ 36 ہزار 113 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔