خیبر پختونخوامیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 07 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کورونا صورت حال-

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوامیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 07 افراد جاں بحق ، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1553 ہو گئی ،صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 267 نئے کیسزرپورٹ ہوے ہیں.

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار

صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55 ہزار 450 ہوگئی ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 324مریض صحت یاب ہوئے ،صوبے میں کورونا سے اب تک49 ہزار 445افراد صحت یاب ہوئے ہیں ،صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 4 ہزار 452 ہیں.

مزید پڑھیں:  بشکیک میں پاکستانی طلبہ بدستور محصور،واپسی یقینی بنانے کی اپیل