کورونا منہ زور :گزشتہ 24گھنٹوں میں نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2,256نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،این سی او سی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 111 افراد جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 38ہزار ‘268جبکہ مجموعی تعداد 4لاکھ 65,070ہوگئی۔
ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 9ہزار 668وگئی،اب تک 4لاکھ17,134فراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37ہزار 173ٹیسٹ کیے گئے۔
ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 28 ہزار 240 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407، پنجاب ایک لاکھ 33 ہزار 874 کیسز رپورٹ، خیبرپختونخوا 56 ہزار 160، بلوچستان میں 18 ہزار 5 کیس جبکہاسلام آباد 36 ہزار 721، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 کیسز رپورٹ ہوئے, آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 65 ہوگئی,
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.07فیصد ریکارڈ سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 12.45 فیصد ہے ۔پشاور میں 10.96فیصد، ایبٹ آباد 7.81 فیصد ریکارڈ ملک میں کورونا کے 2 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔آزاد کشمیر میں کیسز کا تناسب 6.17, بلوچستان میں 5.64 فیصد رہا،گلگت بلتستان میں شرح 1.54, اسلام آباد میں 5.08 فیصد رہا،کے پی میں کیسز کی شرح 8.46, پنجاب میں 4.49 فیصد ہے ۔سندھ میں کیسز کی شرح 7.88 فیصد ریکارڈ،

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا