525 2

جمعیت علماء اسلام کا مولانا محمد خان شیرانی سمیت چار رہنماوں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کا معاملہ، جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کا پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ، کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی تیاری کرلی ، کمیٹی نے چاروں رہنمائوں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا،

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

چاروں رہنمائوں کو نکالنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔ ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی، کمیٹی ممبران آغاء ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا،

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

چاروں رہنمائوں کے ساتھ پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کریں گا انکی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی، کمیٹی کا فیصلہ،چاروں رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان جلد ہی پریس ریلیز کے ذریعے کیا جانے کا امکان۔