news 1531904480 6705 1

بجلی صارفین کیلئے بری خبر،فی یونٹ 1 روپے 6 پیسےمہنگی

ویب ڈیسک(اسلام آباد )بجلی صارفین کیلئے بری خبرآ گئی ہے،بجلی ایک روپے چھ پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں نیپرا میں سماعت مکمل،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے چھ پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

اضافہ اکتوبراور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیاہے، اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے ،محمود اچکزئی

نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے مہنگی کی گئی تھی، بجلی صارفین پر 8ارب 40کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

نیپراحکام کےمطابق حکومت نے نومبر تاجون کی فیول پرائس ایڈجسٹمٹس صارفین پرمنتقل نہیں کیں،ان ایڈجسٹمنٹس کے حوالے سے فیصلہ جاری کرچکے ہیں ،ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر سترہ ارب روپے کا بوجھ پڑے گا ،ہوسکتاہے حکومت ان ایڈجسٹمںٹ پر کوئی سبسڈی دے دے۔