Untitled 1 Recovered 3

ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری – متاثرہ افراد کی تعداد 188,926ہو گئی ہیں

اسلام آباد: چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 60 افراد کی ہلاکت،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3755 ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں،24 گھنٹوں میں  مزید 3892 کیسز ریکارڈہوئے،

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 88 ہزاد 926 ہوگئی، سندھ  میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سندھ میں کورونا کیسز 72 ہزار 656 ہو گئی ، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 69 ہزار 536 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 23388، بلوچستان میں 9634 کورونا کیسز رپورٹ ہوئی،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد میں کورونا کیسز 11483، گلگت میں 1337، آزاد کشمیر میں 892 ہوگئے، ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 23 ہزار 380 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک  11 لاکھ 50 ہزار 141 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1516 ہوگئی،

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

سندھ میں 1124، خیبر پختونخواہ میں 855 اموات ریکارڈ، بلوچستان میں 106 ، اسلام آباد میں 108 اور گلگت میں 23, آزاد کشمیر میں 23 اموات ریکارڈ، ملک بھر میں 769 اسپتالوں میں کورونا کے 6256 مریض زیر علاج، ملک میں کورونا کے متاثرہ 77 ہزار 754 مریض صحتیاب ہوگئے۔