shah mehmood qureshi 1 768x384 1

دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:27 فروری کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی بیان کیا،اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ 27 فروری کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہماری بہادر فوج نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی: 27 فروری کو ہم نے تمام دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے: آ ئندہ بھی ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے: شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی طیارے کو گرا کر ہم نے دشمن کو بتا دیا کے ہم اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوران کشیدگی بھارتی پائیلیٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کو امن کا علمبردار ہونے کا پیغام دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم و ستم اور تشدد کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے جو وطن کے دفاع کے لئیے ہر دم تیار کھڑی ہیں۔ بھارتی حکومت کے کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کو دیکھ کر قائد اعظم کے دوقومی نظریے کی اہمیت ثابت ہو گئی ہے: آج کے دن یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پاک فوج جارحیت پسند نہیں بلکہ جارحیت مخالف ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری فوج دشمن کے ہر جارحانہ قدم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے: پاکستان کے عوام بھی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا