WhatsApp Image 2020 03 06 at 7.11.03 PM

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعلیٰ سطع جائزہ اجلاس،اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین این ڈی ایم اے، و دیگر سینئر افسران شریک۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ.

سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی نے وزیرِ اعظم کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے مرتب کیے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بین الادراہ جاتی و بین الصوبائی کوراڈنیشن، سرویلینس، کنٹرول، مانیٹرنگ اور آگاہی مہم کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایپکیس کمیٹی کی تشکیل اور این ڈی ایم اے میں کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔ ضلعی سطحی پر متعلقہ ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) اور ہمسایہ ملک چین کے ساتھ اس ضمن میں جاری تعاون کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

سیکرٹری خزانہ کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے ضروری اقدامات کے لئے مطلوبہ فنڈز این ڈی ایم اے کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

صوبائی وزرائے اعلیٰ نے وزیرِ اعظم کو صوبوں میں ٹڈی دل کی صورتحال ، صوبوں کی جانب سے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کی صورتحال اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ٹڈی دل کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے وفاق، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل رابطے اور کوارڈینیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔