ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان کے حدود میں داخل ہو گیا جس سے کءی مکانات منہدم ہوئے جن میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے بڑا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد تفتان بارڈر، زاہدان اور دیگر سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔
بارڈر کے اس پار پاکستانی حدود میں صوبہ بلوچستان میں بھِی طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ سیلاب اور بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں بارش کا پانی کئی علاقوں میں گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔
پاک ایران بارڈر کے قریب نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔
شدید بارشوں سے تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ۔
ذرائع کے مطابق نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑ گیا جس سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا