hafeez

کورونا وائرس پر اخراجات بجٹ خسارے میں شمار نہیں ہو نگے- مشیر خزانہ حفیظ شیخ

سلام آباد :مشیر خزانہ حفیظ کا کہنا تھا کہ گندم کی سرکاری خریداری سے کسانوں کو 280 ارب روپے پہنچیں گے.آئی ایم ایف سے طے پایا ہے کہ کورونا وائرس پر اخراجات بجٹ خسارے میں شمار نہیں ہو نگے.صنعتی مراعاتی پیکیج کے بارے میں بھی آئی ایم ایف سے اتفاق ہوا ہے.

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ

حفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری برآمدات میں اضافہ ہورہا تھا اور بڑے منصوبے بھی ٹھیک جا رہے تھے،کورونا وائرس کے باعث تمام متاثرہ ملکوں کی معیشتوں کو بڑا نقصان ہوا.ہماری پہلی ترجیح طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ہے.

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری