2015731 2012287595 1

ملک میں ایک ہی دن میں کوروناسے 38 اموات کل اموات 564 ہو گئی

اسلام اباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے باعث اڑتیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مزید ایک ہزارپانچ سوتئیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اب تک ملک میں مجموعی طور پر 24 ہزار 146 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 559 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد چوبیس ہزار تہتر ہوگئی ہے۔ سندھ میں آٹھ ہزار چھ سوچالیس،پنجاب میں نو ہزارستتر، خیبر پختونخوا میں تین ہزار سات سوبارہ ، بلوچستان میں ایک ہزارچھ سو انسٹھ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ سواکیس ، گلگت بلتستان میں تین سو اٹھاسی اور آزاد کشمیر میں چھہترافراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وائرس سے اب تک چھ ہزار چارسوسے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 453 کیسز اور 14 اموات سامنے آگئیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں مزید 2 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد وہاں کورونا وبا کے متاثرہ افراد کی تعداد 386 سے بڑھ کر 388 ہوگئی ،

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 247 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ، جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر اس وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد 6217 سے بڑھ کر 6464 ہوگئی۔