website 1

لاک ڈاوٴن کے خاتمے کی کامیابی میں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ وزیر اطلاعات

اسلا آباد: نشریات و اطلاعات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے خاتمے کی کامیابی کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے۔ انہو ں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مختلف طرح کے کاروبار کےلئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہوا تو ہمیں دوبارہ لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وبا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے متحد ہوکر نمٹا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاون میں بتدریج نرمی معاشرے کے کمزور طبقوں کےلئے حکومت کےاحساس کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں چھوٹے کاروبار کےلئے بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ طویل لاک ڈاون چھوٹے کاروبار سے منسلک لوگوں کے روزگار کو تباہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں اور عوام کی صحت ساتھ ساتھ چلنی چائیے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ