COAS General Bajwa visit Southern Command

آرمی چیف کا سدرن کمانڈ کا دورہ

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ کا دورہ، کوئٹہ آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں قرنطینہ سہولیات ، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان ، پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

کوئٹہ میں فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان کے لیے حکومت اور عوام کی بھرپور مدد کرنا ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ۔افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا