4758417111581652496

وفاقی وزیر ریلوے کا16 اگست سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک (لاہور): وزیر ریلوے شیخ رشید نے 16 اگست سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون ایکنیک سے منظور کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹینڈر 30 اگست سے پہلے ہوجائیگا، اس منصوبے میں کوئی ریلوے پھاٹک نہیں ہوگا، ملکی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کدھر گئی اپوزیشن کی اے پی سی؟ ،میں ٹرین نہیں چلا رہااور یہ تحریک چلانے جارہے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن خوفناک جرم ہے اس کی معافی نہیں اور میں نہیں سمجھتا پی ٹی آئی کا کوئی وزیر کرپشن کر رہا ہے، ایم ایل ون سے 2 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، میری خواہش ہے چین کے صدر ایم ایل ون کا افتتاح کریں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 16 اگست سے 10 ٹرینیں کھول رہے ہیں، تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کرنے جا رہے ہیں اور بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد کردیا ہے۔عمران خان کو چینی آٹے کے ریٹ معلوم ہیں میں کابینہ میں بتاتا ہوں، سبسڈی دے کر چینی اور آٹے کی قیمت ٹھیک کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہے، ملکی سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف کے خاندانوں کی کوئی جگہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی