coronavirus 234 1 1 800x320 1

ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کی جانب مسلسل پیش رفت جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کی جانب مسلسل پیش رفت جاری ہے اور اب تک اس وباء کے 96 فیصد سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک تین لاکھ ایک ہزار چار سو اکیاسی مریضوں میں سے دو لاکھ نواسی ہزار چار سو انتیس مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اب ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار چھ سو تہتر ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اکتیس ہزار چار سو گیارہ افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ سو چھبیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس دوران وباء سے مزید چھ افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور