download 2 22

پشاور یونیورسٹی اور ذیلی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور یونیورسٹی اور ذیلی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا، فیکلٹی آف لائف اینڈانوائرنمنٹل سائنسز کے تمام شعبہ جات میں ایم فل ، ایم ایس ، پی ایچ ڈی اوربی ایس کے پانچویں اور ساتویں سمسٹرز کلاسزکا آغاز ہوگیا، اعلامیہ کے مطابق کمپیوٹر سائنس ، فزکس، الیکٹرانکس ، سائیکالوجی اور شعبہ صحافت کے ایم ایس ، ایم فل، پی ایچ ڈی، اور بی ایس پانچویں اورساتویں سمسٹرز کے طلبہ کیلئے یونیورسٹی کھول دی گئی، فرسٹ سمسٹر کے علاوہ باقی تمام طلبہ ان لائن کلاسز لیں گے، جامعہ پشاور کے زیر انتظام چلنے والے کالجز بھی کھل گئے، جناح کالج برائے خواتین، یونیورسٹی کالج فار بوائز اور ہوم اکنامکس کالج میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کا آغاز ہوگا، کالجز میں ہفتہ میں 3 دن پیر ، منگل اور بدھ کے روز فرسٹ ائیر کے کلاسز ہونگے، جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو سیکنڈ ائیر کے کلاسز ہونگے، جناح کالج فارویمن اور ہوم اکنامکس کالج کے صرف فرسٹ ائیرسٹوڈنٹس کو ہاسٹل کی سہولت دی جائے گی، سیکنڈ ائیر کے بورڈرطلبہ بھی آن لائن کلاسز لیں گے، کورونا کی صورتحال کو دیکھ کو دیگر طلبہ کو ہاسٹل کی سہولت فراہم کی جائے گی، تمام طلبہ کو ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت دے دی۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف